آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات، تعلقات کو وسعت دینگے: مریم نواز

سندر اسلا م آباد (نامہ نگار+ این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی۔ جاتی امراء آمد پر مریم نواز شریف نے آسٹریلوی ہائی کمشنر کا استقبال کیا۔ جاتی امراء میں ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مثبت، تعمیری اور قریبی دوستانہ تعلقات خوش آئند ہیں۔ قدرتی آفات اور ہر مشکل میں آسٹریلیا کی حکومت اور عوام نے پاکستان کا مخلصانہ ساتھ دیا جس پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کی دوستی کو مزید مظبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان طویل المدتی تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ مریم نواز شریف نے آسٹریلیا میں زیر تعلیم پاکستانی طالب علموں کو سہولیات کی فراہمی پر آسٹریلوی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے ملاقات کے لئے وقت دینے پر مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور پارٹی قیادت اور ان کے لئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر پروفائل تصویر کو تبدیل کرلیا۔ مریم نواز نے ایکس (ٹوئٹر)پر اپنے والد نواز شریف کی تصویر لگائی ہے جس میں ان کا استقبال کیا جارہا ہے۔ مریم نواز کی جانب سے لگائی گئی تصویر نے بھی تصدیق کردی ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس آئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن