محتاط اغاز کے باوجود پاکستان کی 9 رنز پر پہلی وکٹ گر گئی

کولمبو: ایشیا کپ ون ڈے میں سری لنکا کیخلاف پاکستان کی 9 رنز پر پہلی وکٹ گر گئی. فخر زمان 11 گیندوں پر 4 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔

کولمبو میں شیڈول پاک سری لنکا میچ سے قبل بارش کے باعث ٹاس تاخیر سے ہوا. قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 45، 45 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے۔ایشیا کپ سپر فور کا اہم میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلا جارہا ہے. پاکستان کو فائنل تک رسائی کیلئے ہر صورت میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے ٹاس ہونا تھا .لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہے. بارش کے باعث گراؤنڈ سٹاف نے پچ سمیت پورے گراؤنڈ کو کور سے ڈھانپ دیا ہے۔

واضح رہے کہ اگر اس میچ کے دوران مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہا اور میچ نہ ہوسکا تو پاکستان اور سری لنکا کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا. اس طرح دونوں کے تین تین پوائنٹس ہوجائیں گے .لیکن بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سری لنکا فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گا۔

ای پیپر دی نیشن