پاکستانی معیشت میں خوشگوار جھونکے ھمسائیہ ملک ایران روٹی کی قیمت50فیصد اضافہ

تحریر جاوید اقبال بٹ مدینہ منورہ
الحمد للہ وشکر للہ ورب العالمین

پاکستان کی قدر کرو نامساعد حالات میں بھی پنجاب اور پاکستان میں روٹی کی قیمت میں کمی کو برقرار رکھا ھوا ھے بلکہ 20 روپیہ سے 14 روپیہ قیمت جبکہ گندم کی قیمت میں بے حد کمی ھوئی ھے جبکہ ھمارے ھمسائیہ ملک ایران میں روٹی کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافے کے بعد، ایران نے اعلان کیا کہ وہ اقتصادی دباو¿ کو کم کرنے کے لیے دو گنا بڑی کرنسی پرنٹ ھوگی سٹیٹ بینک نے 3 فیصد شرح سود میں کمی کر دی اس سے قبل بھی 2 فیصد ھو چکی جو 22فیصد سے 17 فیصد پر آگئی ھے
دوسری طرف روپیہ ڈالر کہ مقابلہ 17 پیسے مستحکم ھوا ھے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں پاکستانیوں کی ترسیل زر 2 ارب 94 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال اسی ماہ سے 40 فیصد زائد ھے۔ جبکہ چوتھی دفعہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی ھوچکی ھے اس دفعہ امید ھے 10 روپیہ مزید کمی ھوگی جبکہ ایک آئی پی پییز کمپنی نے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ھے۔ دوسری جانب ملک کی برامدات میں 14 فیصد اضافہ ھوا ھے۔پاکستان ادارہ شماریات کہ مطابق گزشتہ ماہ برامدٹ 05 ارب 10 کروڑ ڈالر پہنچ گئی جو 62 کروڑ ڈالر کا اضافہ ھوا ھے۔
ستمبر کے بلوں میں گزشتہ ماہ کی نسبت فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2.93 روپے فی یونٹ کمی ہوئی ہے، جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.74 روپے فی یونٹ کااضافہ ہوا۔ دونوں ایڈجسٹمنٹ ملا کر زرعی اور گھریلو صارفین(300یونٹ تک) کو ستمبر کے بلوں میں2.19 روپے بشمول ٹیکس فی یونٹ جبکہ دیگر تمام صارفین کو 2.65 روپے بشمول ٹیکس فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔متنازعہ سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سوشل میڈیا پر ھمیشہ ملک دشمن ریاست مخالف اور افواج پاکستان کہ متعلق غلیظ غلط قسم کی افواھیں نفرت اور لسانیت کو ھوا دی جاتی ھے پاکستان کی مستحکم ھوئی معشیت اور خوشگوار ھوا کہ جھونکے متنازعہ انتشاری سیاسی تحریک انصاف کی موت ھے
اسلئے یہ بدقسمت متنازعہ انتشاری جماعت تحریک انصاف نے ھر ممکن کوشش کی تھی کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کروایا جائے۔سوچو یہ جو تحریک انصاف کی اپر کلاس ھے ان کی اکثریت دھری شہریت رکھتی ہے۔انکی حکومت میں کتنے امریکی نڑاد پاکستانیوں کی پاکستان کابینہ کا حصہ بنایا تھا حکومت ختم ھوئی۔ جس قدر جلد ممکن ھوا پاکستان سے واپس چلے گئے جو آج بھی امریکی مفادات کے لئے کام کر رھے ھیں۔اسکے علاوہ یہ امریکہ بیٹھ کر وھاں کی سینٹ سے پاکستان کے خلاف قرار دا منظور کرواتے ہیں۔کھبی برطانیہ میں۔حتیٰ کہ لابنگ سے اسرائیل ٹائمز میں آرٹیکل چھپتا ھے کہ عمران خان اسرائیلی مفادات کی پاکستان میں بہترین نمائندگی اور کردار ادا کرسکتا ھے۔
 اندازہ لگائیں جہاں جہاں سی پیک کا روٹ کا ھے انہی علاقوں میں شرپسندی اور انتشار کیساتھ فوج پر حملے بھی ھوتے ھیں 
یہ بات مصدقہ ھے کہ متنازعہ سیاسی جماعت تحریک انصاف ریاست کیخلاف کوئی دباو¿ نہیں بنا سکتی اور نہ ھی ریاست کبھی ایسی جماعتوں کو پنپنے دیتی ھے جو ریاست مخالف بیانیہ ریاست مخالف کاروائیوں میں ملوث ھو۔09 مئی کے ملزمان کو کسی صورت اور کسی داخلی بیرونی کوئی دباو¿ قبول نہیں ہوسکتا سب کو سزا جزا سے گزرنا ھوگا۔
یقین مانیئے 22 ستمبر کو پنجاب جلسے میں بھی ناکام و نامراد لوٹیں گئے۔سوائے عوام کو بہکانے پھسلانے ورغلانے کے نتیجہ صفر ھوگا۔
دوسری جانب اتحادی حکومت اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مشکل ترین حالات میں بھی ملکی معیشت کوجس طرح سنبھالا اور اصلاحی اور فلاحی کے ساتھ ڈیجیٹلائزیشن ھو رھی ھے اس سے معشیت بھی درست سمت پر گامزن ھوچکی ھے۔

ای پیپر دی نیشن