پاکستان کی معیشت بلند پرواز کے لئے ٹیک آف پوزیشن میں آ چکی ہے

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بلند پرواز کے لئے ٹیک آف پوزیشن میں آ چکی ہے، حکومتی معاشی پالیسی ریٹ میں کمی سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، پنجاب میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں دوسرے صوبوں کی نسبت کم ہی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کی مخلصانہ کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیاہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آئی ایم ایف کے مثبت ردعمل کو معاشی ترقی کے لئے خوش آئند قرار دے دیا - وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف اور انکی ٹیم نے معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ پاکستان کی معیشت بلند پرواز کے لئے ٹیک آف پوزیشن میں آ چکی ہے۔آئی ایم ایف کا حالیہ پروگرام آخری ثابت ہوگا۔ وقت دور نہیں جب پاکستان کا معاشی قوت کے طور پر ظہور ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نواز شریف کی قیادت میں عوام کی معاشی مشکلات کے حل کے لئے کوشاں ہے۔معیشت کا مستحکم ہونے کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہونا خوش آئند امر ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کے عوام کی امیدوں کا محور ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ حکومتی معاشی پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد دن بدن بڑھ رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں ضروری اشیاء خوردونوش کے نرخ دیگر صوبوں کی نسبت سب سے کم ہیں۔ مہنگائی میں کمی آنے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا۔ مہنگائی میں کمی آنے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...