پی ایس ایکس 100 انڈیکس 315 پوائنٹس اضافے سے 79 ہزار 333 پر بند

آئی ایم ایف معاہدے پر پیشرفت اور شرح سود میں کمی پر مارکیٹ کا مثبت ردعمل نظر آیا۔ انڈیکس 22 جولائی کے بعد 80 ہزار ہوا۔ کاروباری حجم رواں سال 8 مئی کے بعد بلند ترین رہا۔

شرح سود میں دو فیصد کمی اور 25 ستمبر کو آئی ایم ایف بورڈ اجلاس میں پاکستان کے 7 ارب ڈالر پروگرام کی متوقع منظوری کی خبروں پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 100 انڈیکس کے ایک ہزار پوائنٹس اضافے سے ہوا.انڈیکس کاروبار آغاز پر 80 ہزار 16 کی 22 جولائی کے بعد بلند ترین سطح رقم کرنے کے بعد نیچے ہوتا رہا۔ انڈیکس نے کاروبار کا اختتام 315 پوائنٹس اضافے سے 79 ہزار 333 پر کیا ہے۔ 

حصص بازار میں آج 91 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جو رواں سال 8 مئی کے بعد بازار میں ہوا ریکارڈ کاروبار تھا۔ 

آج ہوئے کاروبار کی مالیت 21 ارب روپے سے زائد رہی۔ یوں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 36 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 542 ارب روپے ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...