سننے میں آرہا ہے عمران خان کو ملٹری جیل میں ڈالنے کی کوشش ہے: علیمہ خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے  کہا ہے کہ سننے میں آرہا ہے بانی پی ٹی آئی کو ملٹری جیل میں ڈالنے کی کوشش ہے۔اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہناتھاکہ انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ بانی پی ٹی آئی کو کیسے جیل میں رکھیں۔انہوں نے کہا کہ سننے میں آرہا ہے یہ بانی پی ٹی آئی کو ملٹری جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں، ہم پوچھ رہےہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو کیوں ملٹری کسٹڈی میں دینا چاہتے ہیں؟علیمہ خان کا کہنا تھاکہ ہم اپنی عدالتوں پر بھروسہ کررہے ہیں اور چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں آئینی تحفظ دیا جائے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کا ملٹری ٹرائل زیر غور ہونے یا نا ہونے سے متعلق وفاقی حکومت سے واضح جواب مانگا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن