قومی اسمبلی: بھنگ ریگولیٹری بل منظور، ہر صوبہ میں پانی ماپنے کیلئے ٹیلی میٹری سسٹم لگے گا

قومی اسمبلی نے بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بل 2024 ء کی منظوری دے دی ہے جبکہ ایوان کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ٹیلی میٹری سسٹم نصب نہ ہونے کی وجہ سے ارسا صوبوں کو ملنے والے پانی کا اندازہ نہیں ہوتا جس کی وجہ سے اس معاملے پر صوبوں میں اختلاف رائے پیدا ہو جاتا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت سے چالیس منٹ تاخیر سے ڈپٹی سپیکر کی سربراہی میں شروع ہوا۔ وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر پٹرولیم و آبی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک نے ایوان کو بتایا کہ حکومت نے ٹیلی میٹری سسٹم کا ٹھیکہ دے دیا ہے جو ہر صوبے کی آبی حدود کے آغاز میں لگایا جائے گا۔ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بل 2024 سینٹ سے منظور شدہ صورت اور بعض ترامیم سمیت ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی، اجازت ملنے پرانہوں نے بل ایوان میں پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...