پیاز، ٹماٹر، ادرک سستے،دیسی لہسن ، چائنہ گاجر کی قیمتوں میں اضافہ

Sep 14, 2024

لاہور(خبرنگار) صوبائی دارلحکومت میںپیاز، ٹماٹر، تھائی لینڈ اردک کی قیمتوں میں کمی، آلو، کریلا،بینگن، پھول گوبھی، کھیرا، بند گوبھی، اروی، بھنڈی، سبز مرچ، دیسی ٹینڈے،مٹر، شلجم،پالک، لوکی بوتل، شملہ مرچ، لہسن ہارنی اور ادرک چائنہ کی قیمتیں برقرار،دیسی لہسن اور چائنہ گاجر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔پیاز کی قیمت میں 02 روپے کی کمی ہوکر 135 سے 133 روپے ہوئی ہے اور ٹماٹر کی قیمت میں 10 روپے کی کمی ہوکر 110 سے 100 روپے ہوئی ہے اور ادرک تھائی لینڈ کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کے بعد 585 سے 575 روپے ہوگئی ہےکریلا کی قیمت 160 روپے برقرار، بینگن کی قیمت 55، کھیرا کی قیمت 140، بند گوبھی 150، اروی 175 روپے میں برقرار  اور لوکی بوتل 70 روپے میں برقرار ہے۔ سبز مرچ 110 روپے، مٹر 300، شلجم 120 روپے، چائنہ گاجر 78 روپے، پھول گوبھی کی قیمت 90 روپے، بھنڈی کی قیمت 100 روپے برقرارہے۔

مزیدخبریں