سیاسی انتشار، حسد، کدورتیں، نفرتوں میں اضافہ ہو گیا:ہشام الٰہی ظہیر

Sep 14, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت اہلحدیث لاہور، تحریک طلبہ اہلحدیث، اہلحدیث یوتھ فورس لاہور کی متعدد مساجد میں لاہور انتظامیہ کے متعصبانہ رویے اور علامہ ہشام الٰہی ظہیرسے سکیورٹی واپس لینے پر احتجاجی مظاہرے۔اگلے جمعہ کو ڈی آئی جی دفتر کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ ہو گا اہل حدیث یوتھ فورس لاہور کا اعلان۔ لاہور کے مختلف مقامات میں جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہٰی ظہیر سے اظہار یکجہتی اور ان کی سکیورٹی واپس لئے جانے کیخلاف پر امن احتجاجی مظاہرے۔علامہ ہشام الٰہی ظہیر کا کہنا تھا کہ سیاسی انتشار، حسد، کدورتیں، نفرتوں میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

مزیدخبریں