قرض لیکرملک کو سامراجی قوتوں کے پنجوں میں جکڑ دیا :عبد الغفار روپڑی 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا قرضے حاصل کرکے ملک کو سامراجی قوتوں کے پنجوں میں جکڑ دیا گیا ہے۔ سیاسی پارٹیوں نے جھوٹے نعرے لگا کر عوام کو ہمیشہ دھوکہ دیا ہے۔ اسلامی نظام کے نفاذ میں ہی ہماری بقاء ہے۔ یہ بات نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا حکمرانوں نے اپنی عیاشیوں کیلئے ناجائز قرضے حاصل کرکے ملک کو سامراجی قوتوں کے پنجوں دیدیا ہے جس سے چھٹکارا ممکن نہیں کیونکہ سیاسی جماعتوں نے اقتدار حاصل کرنے کیلئے ہمیشہ جھوٹے نعروں اور وعدوں کا سہارا لیا اور سادہ لوح عوام کو دھوکا دیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن