لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، متعدد دینی کتابوں کے مصنف ، معروف دینی سکالر اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے ملکی حالات پر تبصر ہ کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ عوامی سطح پر اس وقت شدید ہیجان اور مایوسی طاری ہے انہوں نے کہا کہ سیاستدان کو اقتدار کے لیے باہمی کشا کش ، کھینچا تانی کی بجائے۔ عوامی مسائل میں اضافہ ہی کیا ہے کسی کو عام آدمی کی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں۔ اس ماحول اور حالات سے کون کیسے نکالے گا۔ گلیاں اور بازار گداگروں سے بھرے ہوئے ہیں۔ تنخواہ اور پینشنوں میں معمولی اضافہ ان حالات کا مقابلہ کرنے میں مدد نہیں کر رہا۔ موجودہ حکمران اپنے اخراجات اور شاہ خرچیوں پر توجہ دیتے ہوئے انہیں کم سے کم رکھیں تاکہ معیشت پر بوجھ کم ہو۔