میاں زاہدکاپیاف فاؤنڈر ایل بی ایف الائنس کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان 

لاہور(کامرس رپورٹر) سمال ٹریڈرز ایسوسی ایشن اینڈ جنرل سٹورز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین میاں زاہد اور قائد اعظم گروپ کے صدر ناصر انصاری نے کہا ہم پیاف فاؤنڈر ایل بی ایف الائنس کے تمام امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور تمام امیدواروں کے جیت کیلئے دعا گو ہیں۔ پیاف فاؤنڈر ایل بی ایف الائنس کے امیدواروں کی جیت پوری تاجر برادری کی جیت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیاف فاؤنڈر ایل بی ایف الائنس کے امیدوار شہزاد اشرف بھٹی علی اکبر بھٹی اور علی رضا کا انجمن تاجران لاہور قائداعظم گروپ کے مرکزی دفتر مال روڈ کے دورہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن