لاہور(نیوز رپورٹر) ن لیگ کیساتھ پاور شیئرنگ برڈن شیئرنگ ہے۔ گورنر راج کی پارلیمانی نظام میں کوئی گنجائش نہیں،غنڈہ پوری کی ’’مہربانی‘‘ سے پیپلز پارٹی رحیم یار خان سے جیتی ہے۔ایک مخصوص سوچ ملک کے پارلیمانی نظام کیلئے خود کش حملہ ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے لاہور میں سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس احسن رضوی،راحیلظ بلوچ اور ایڈون سہوترا کیساتھ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے این اے 171میں تاریخی کامیابی پر چیئرمین بلاول بھٹو،صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا یہ جیت ایک خاص مائنڈ سیٹ کیخلاف تھی۔ریٹرننگ آفیسر اور رحیم یار خان کی انتظامیہ کو صاف شفاف الیکشن پر مبارکباد دیتا ہوں۔یہ الیکشن شفاف بھی تھا اور پیپلز پارٹی نے دو گنا اکثریت سے یہ الیکشن جیتا۔جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے تمام تر برے حالات اور معاشی تباہی کے باوجود اپنے نظریات اور عوام کیساتھ کھڑی رہی۔
ن لیگ کیساتھ پاور شیئرنگ برڈن شیئرنگ ،گورنر راج کی گنجائش نہیں:حسن مرتضیٰ
Sep 14, 2024