ر بیع الاول کا مہینہ انسانیت کے لیے پہلی بہار کا پیغام ہے: علماء

لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عبدالعزیز، مولانا زبیرجمیل نے کہا ربیع الاول کا مہینہ انسانسیت کیلئے پہلی بہار کا پیغام ہے۔ نبی کریمؐ سے محبت ایمان کا حصہ ہے۔ تمام مسلمان ماہ ربیع الاول تحفظ ختم نبوت کے جذبے ساتھ منائیں۔ آپؐ  کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ نبی کریمؐ نے خواتین کیساتھ خاص طور پر اچھا برتاؤ کرنے کا حکم دیاہے کہا کہ نبی کریمؐ کا اسوہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ آپؐ  کی اس دنیا میں آمد کائنات کی تاریخ میں وہ بابرکت لمحہ ہے جب پوری دنیا کی کایا پلٹ گئی۔ نبی کریمؐ نے دنیا کو ظلم اور جہالت کی تاریکیوں سے نجات دلائی۔

ای پیپر دی نیشن