وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی ملاقات

لاہور(سپورٹس رپورٹر)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ناروے میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ملاقات کی ۔وزیرِ اعظم کو مسلم ہینڈز کی جانب سے پاکستان اور دنیا بھر میں سٹریٹ چائلڈ فٹبال کیلئے اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔وزیرِ اعظم کی مسلم ہینڈز کے پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال کی ترقی کیلئے اقدامات کی تعریف۔ اس موقع پر ٹیم کے کپتان عدیل ، پراجیکٹ میدان کے سربراہ ریحان طاہر اور مسلم ہینڈز کے ڈائریکٹر سید جاوید گیلانی بھی موجود تھے ۔وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کو مکمل طور پر بحال کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن

پاکستان : منزل کہاں ہے ؟

وطن عزیز میں یہاں جھوٹ منافقت، دھوکہ بازی، قتل، ڈاکے، منشیات کے دھندے، ذخیرہ اندوزی، بد عنوانی، ملاوٹ، رشوت، عام ہے۔ مہنگائی ...