بغیر لائسنس موٹرسائیکلسٹ‘ گیس سلنڈر والی گاڑیوں‘ رکشوں کا لاہور میں داخلہ محدود کرنے کا فیصلہ

لاہور ( سٹاف رپورٹر) بغیر ہیلمٹ، بغیر لائسنس موٹرسائیکلسٹ اور ایل پی جی گیس سلنڈر والی گاڑیوں، رکشوں کا لاہور میں داخلہ محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بغیر ہیلمٹ اور بغیر لائسنس موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا گیا۔ایل پی جی گیس سلنڈر استعمال کرنے والے رکشوں، پبلک سروس وہیکلز کیخلاف کریک ڈائون ہو گا، راوی پل، سگیاں، ٹھوکر نیاز بیگ، بابوصابو، اڈا پلاٹ اور نواز شریف انٹرچینج پر نفری تعینات کر دی گئی، ہربنس پورہ، گجومتہ اور بھٹہ چوک سمیت 10 مقامات پر بھی نفری تعینات ہے۔ابتدائی طور پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کو چالان کرکے شہر میں داخلہ کی اجازت دی جا رہی ہے، آئندہ ہفتے سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کا داخلہ محدود کر دیا جائیگا۔ 

ای پیپر دی نیشن