مذہبی مقامات، حساس تنصیبات‘ غیر ملکی باشندوں کی سکیورٹی بڑھادی : آئی جی پنجاب

لاہور ( سٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر سرحدی چیک پوسٹوں، مذہبی مقامات، حساس تنصیبات اور چینی سمیت غیر ملکی باشندوں کی سکیورٹی بڑھا دیں۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے، موثر ٹریفک مینجمنٹ کیلئے اقدامات عمل میں لائیں، جرائم پیشہ و شرپسند عناصر کی سرکوبی کیلئے علاقائی نمائندوں اور علماکرام کیساتھ کوارڈینیشن و مشاورت کو مزید بہتر بنائیں۔ انہوں نے شاہراہوں، حساس مقامات کے گردونواح میں پٹرولنگ مزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میںمختلف پولیسنگ امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ 12 ربیع الاول کی ریلیوں، جلوسوں، محافل کے سکیورٹی پلان بھی زیر غور آیا۔

ای پیپر دی نیشن