انکم ٹیکس ، سیلز ٹیکس کی شرح کو بھی سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے:پی ٹی اے اے

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن نے شرح سود میں 2فیصد کمی اور آئی ایم ایف سے 7ارب ڈالر زکے معاہدے کیلئے پیشرفت کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا سٹیٹ بینک شرح سود کو بتدریج سنگل ڈیجٹ میں لے کر آئے۔ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اور جنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے ٹیکس بارز کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ریٹرن جمع نہ کرانیوالوں کیخلاف بہت پہلے ایکشن لینے کی ضرورت تھی۔ حکومتی سہولیات سے استفادہ کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہونا چاہیے۔ 

ای پیپر دی نیشن