کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو کاروبار حصص میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کاروبار کے دوران انڈیکس2ماہ کے بعد80ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔ سرمائے میں 36ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا اور42فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستا ن سٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 315.44پوائنٹس کااضافہ ہوا جس سے انڈیکس 79017.62پوائنٹس سے بڑھ کر79333.06پوائنٹس پر بند ہوا۔