لاہور (خصوصی نامہ نگار)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا نفرت پرمبنی بیانیے معاشرے کیلئے زہرقاتل ہیں۔ اسلامی سکالرز معاشرے میںمذہبی رواداری کو فروغ دیں، رواداری اور برداشت کے جذبات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے کیونکہ معاشرے میں عدم برداشت رویوں کے باعث بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔ رواداری اور تحمل و برداشت کے جذبات کو فروغ دیکر پرامن معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے۔ انتہا پسند ی کے مکمل خاتمے کیلئے اعتدال اور میانہ روی کی تعلیمات کو فروغ دینا ہو گا۔ مسلمان آپؐ کی تعلیمات پر عمل کر کے انتہاہ پسندی کے رحجانات کو روک سکتے ہیں۔ قرآن مجید اور آپؐ کی زندگی مکمل ضابطہ حیات ہے جس پر عمل کر کے ہم پرسکون اور خوشحال زندگی گزار سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مختلف اداروںکے اساتذہ وطلبہ وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔