لاہور( نیوز رپورٹر) چلڈرن لائبریری میں جاری سہ روزہ سیرت کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی۔ کانفرنس کے آخری دن وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے علاؤہ علامہ ضیا اللہ شاہ بخاری، پروفیسر ضیا الحق، سیکرٹری انفارمیشن و ڈی جی پی آر ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم، منیجنگ ڈائریکٹر چلڈرن لائبریری احمد خاور شہزاد سمیت مختلف شخصیات نے طلبہ کو حیات نبی کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا اور انہیں نقوش رسولؐ پر چلنے کی ترغیب دی۔ وزیر تعلیم نے سیرت النبیؐ کے مقابلوں میں طالبات کے حصہ لینے کا سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہمارے رسولؐ نے اپنے عمل سے وویمن امپاورمنٹ پر زوردیا اور بچیوں کی تعلیم کی ترغیب دی۔ بچیوں کو تعلیم دینا سنت نبیؐ ہے۔ خواتین کو امپاور کئے بغیر سنت کی پیروی مکمل نہیں ہوتی۔ میں سنت کی پیروی کرتے ہوئے حقوق العباد کی جنگ لڑ رہا ہوں۔