لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جے یوآئی کے رہنما مولانا ڈاکٹر نصیر الدین سواتی کے بھائی شیخ الحدیث حضرت مولانا قاری طیب حقانی اور جامعہ اشرفیہ کے استاد الحدیث حضرت مولانا عبدالرحیم چترالی کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا عالم اسلام اور علمی حلقے ممتاز بزرگ علماء سے محروم ہو گئے۔مرحومین نے ساری زندگی دین اسلام کی اشاعت اور درس وحدیث کی تدریس کرتے ہوئے گذاری ۔جامعہ اشرفیہ لاہور میں مرحوم کی نماز جنازہ مولانا سلمان حجازی نے پڑھائی بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کی۔مولانا عبدالغفور حیدری اور مولانا محمد امجد ،مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،مولانا حافظ ملک عبدالصمد، مولانا عبدالرؤف مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید، مرکزی ترجمان مولانا مجیب الرحمن، مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا محمدامداد اللہ قاسمی، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاذ الحدیث مولانا عبدالرحیم چترالی نے بھی مولانا قاری طیب حقانی اور مولانا عبدالرحیم چترالی کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ان جیسی علمی شخصیات کا دنیا سے چلے جانے سے علماء کا حلقہ ممتاز علمی شخصیات سے محروم ہو گیا ہے ۔