لاہور(نیوز رپورٹر)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب قیادت نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171سے پیپلز پارٹی کے امیدوار مخدوم طاہر رشید کو شاندار جیت پر مبارکباد دی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا این اے 171کے عوام نے روشن خیال اور ترقی پسند سوچ کا انتخاب کیا ہے۔ اہل رحیم یار خان نے منفی پروپیگنڈہ مسترد کر کے تیر کو جتوایا۔