لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر اعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے لاہور میں پولیو ٹیموں کی انسپکشن کیلئے اچانک دورے کئے۔ انہوں نے حنیف پارک میں قائم ڈسپنسری کا بھی اچانک دورہ کیا۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا پولیو مہم کے دوران ویکسین کے کولڈ چین برقرار رکھنے میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔ انہوں نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی اس مہم میں ریفیوزل کیسز کی رپورٹ روزانہ پیش کی جائے۔ لاہور میں 9 سے 15 ستمبر کے دوران 22 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔