بھارتی سپریم کورٹ کا نئی دہلی کے وزیراعلیٰ کجریوال کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم 

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کی سپریم کورٹ نے شراب پالیسی کیس میں نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی ضمانت منظور کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے شراب پالیسی کیس میں تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی کی جانب سے عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی گرفتاری کو بلا جواز قرار دیا اور انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ اروند کجریوال کو 6 ماہ بعد قید سے رہائی ملنے کی امید ہے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت سے ضمانت ملنے کے باوجود وزیراعلیٰ اروند کجریوال لیفٹیننٹ گورنر کی اجازت کے بغیر نہ ہی اپنے دفتر جاسکتے ہیں اور نہ کسی سرکاری فائل پر دستخط کرسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن