بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ)چین نے 1950 کے بعد پہلی مرتبہ ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کردیا۔ چین کی نیشنل پیپلز کانگریس نے ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کی تجویز منظور کرلی ہے جس کے تحت بیلو کالر جاب کرنے والی خواتین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سے بڑھا کر 55 سال، وائٹ کالر جاب کرنے والی خواتین کی 55 سے بڑھا کر 58 سال جبکہ مردوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 63 برس کردی جائے گی۔ اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کو عمر رسیدہ افراد کی بڑھتی تعداد اور پینشن کے بڑھتے بوجھ کا سامنا ہے، چین میں ریٹائرمنٹ کی موجودہ عمر دنیا میں سب سے کم ہے۔
پنشن کا بوجھ، چین میں ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھا دی گئی
Sep 14, 2024