کراچی (نیٹ نیوز) بانی پی ٹی آئی کے بیان پر ردِ عمل میں بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے ان کے والد صدر آصف زرداری جب جیل میں تھے تو انہیں نہ ہی ایئرکنڈیشن کی سہولت میسر تھی، نہ ہی انسولین رکھنے کیلئے فریج دستیاب تھا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا آصف زرداری پر ہیروں کی انگوٹھیاں مانگنے کا جرم بھی ثابت نہیں ہوا تھا، تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں آصف زرداری کو عید پر اپنے بچوں سے ملنے کی اجازت بھی نہیں تھی جبکہ عدالت یہ اجازت دے چکی تھی، لیکن بانی پی ٹی آئی کا حال یہ ہے ہفتے میں تین ملاقاتوں پر بھی رونا دھونا مچایا ہوا ہے۔