راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) بانی پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ شیئر کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سائبر کرائم کی چار رکنی ٹیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایاز خان کی سربراہی میں گزشتہ شام اڈیالہ جیل پوچھ گچھ کیلئے پہنچی تھی۔ بانی نے کہا وکلاء کی موجودگی میں تفتیش میں شامل ہوں گا۔ سوا گھنٹہ بعد ٹیم واپس آ گئی۔ آج صبح دوبارہ تفتیش کیلئے اڈیالہ جیل جائے گی۔