کراچی (سٹاف رپورٹر) ہوا بازی کی صنعت کے لئے اچھی خبر آگئی، ملک کے مختلف شہروں کیلئے متعدد نئی ایئر لائنز آپریشن شروع کرنے پرغور کیا جارہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جیٹ گرین، کیو ایئرویز، گو گرین ایر کے نام سے نئی مقامی ایرلائنز نے سی اے اے سے لائسنس اور اجازت نامے کے لیے رابطے کئے گئے ہیں۔ایئر انڈس کا بھی دوبارہ فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے لیے سی اے اے سے رابطہ کیا گیا ہے جبکہ کیو ایوی ایشن اور لبرٹی ایئر کے نام سے بھی نئی ایرلائنز کے لیے سی اے اے سے لائسنس لینے کے لیے رابطہ کیا گیا۔سول ایوی ایشن حکام نے نئی ایرلائنز کے لائسنس کی درخواست کے لیے رابطوں کی تصدیق کی ہے، ذرائع کے مطابق ایوی ایشن سیکٹر میں اتنی بڑی تعداد میں لائسنس کے لیے سی اے اے رابطہ ملکی معیشت کے لیے اہم ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بڑی تعداد میں نئی ایئرلائنز کے آنے سے مسافروں کو سفری سہولت اور ایوی ایشن شعبے میں ذرمبادلہ کے ساتھ روز گار کے مواقع میسر آئیں گے۔
متعدد نئی ایئر لائنز پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے لئے تیار
Sep 14, 2024