ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

Sep 14, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دیایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رقم خیبرپی کے میں سڑکوں کی بحالی، دیہی علاقوں کو ملانے اور سیفٹی بڑھانے کے لیے خرچ کی جائے گی۔اے ڈی بی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض کی رقم سے رورل روڈزڈویلپمنٹپروجیکٹ سے 900 کلومیٹر دیہی سڑکیں اپ گریڈ ہوں گی، خیبر پی کے میں یہ سڑکیں سیلاب کی وجہ سے تباہ ہو گئی تھیں، یہ سڑکیں آبادی کو تعلیم صحت اور مارکیٹ تک رسائی دینے میں مدد دیں گی۔ایشیائی ترقیاتی بنک کا کہنا ہے کہ روڈ ٹرانسپورٹ پاکستان میں سماجی ترقی کا اہم عنصر عوام کی لائف لائن ہے، اس منصوبے سے لوگوں کے سفری اوقات اور کرایوں میں کمی ہوگی، منصوبے سے لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔

مزیدخبریں