اداروں کیخلاف نامناسب الفاظ کیس: اعظم سواتی، علی زیدی، مسرت چیمہ کی ضمانتیں کنفرم

لاہور (خبرنگار) لاہور کی سیشن عدالت نے ملکی اداروں اور دیگر شخصیات کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے کے الزام کے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنمائوں اعظم سواتی، علی زیدی اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانتیں کنفرم کر دی ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج سلیمان گھمن نے کیس کی جمعہ کو سماعت کی۔ ملزموں کے خلاف ایف آئی اے لاہور کی جانب سے سائبر کرائم کے قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزموں کی جانب سے وکلا میاں علی اشفاق اور رانا معروف عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے موکلین کا دفاع کیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عبوری ضمانتوں کو کنفرم کردیا۔

ای پیپر دی نیشن