اتر پردیش، شدید بارش، سیلاب، بیماریاں پھیل گئیں، 28 افراد ہلاک

Sep 14, 2024

نئی دہلی + احمد آباد (آئی این پی + این این آئی) بھارتی ریاست اترپردیش میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے نتیجے میں 28افراد ہلاک ہوگئے،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کے مختلف اضلاع میں تیز بارش نے جل تھل ایک کردیا، 24گھنٹوں میں ہونے والی بارش میں 28افراد ہلاک ہوگئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے ریاست کے اودھ اور روہیل کھنڈ کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں، سیلاب اور دیگر واقعات کی وارننگ جاری کی ہے،میڈیا رپورٹس میں  بتایا گیا ہے کہ ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 28.6ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ 75اضلاع میں شدید موسلا دھار بارشیں ہوئیں جہاں ہاتھرس ضلع میں سب سے زیادہ 185.1ملی میٹر بارش ہوئی،اس کے علاوہ مختلف اضلاع میں درجنوں مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔بھارتی ریاست گجرات میں پراسرار بخار سے 16 افراد ہلاک ہو گئے۔ احمد آباد سے بھارتی حکام کے مطاق ہلاک ہونے والوں میں 5 سال سے 50 سال تک کے افراد شامل ہیں۔ بھارتی حکام کے مطابق بارشوں کے بعد دیگر بیماریوں کے ساتھ پراسرار بخار 7 گائوں میں پھیل چکا ہے۔ بخار کی وجوہات اور اس کے پھیلائو سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ 

مزیدخبریں