بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کیلئے رینجرز تعینات، نوٹیفکیشن جاری 

لاہور؍ فیصل آباد ( این این آئی+نمائندہ خصوصی)  وفاقی وزارت داخلہ نے بجلی چوری کے خلاف کارروائی کے لیے رینجرز تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون کے لئے رینجرز کی مدد وفاقی وزارت توانائی نے مانگی جس پر وزارتِ داخلہ نے رینجرز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ دریں اثناء فیصل آباد میں ایف آئی اے نے فیسکو ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ لائن مین سمیت تین بجلی چور پکڑ لئے۔ اے ایل ایم سفیان واہلہ دو گھریلو صارفین بھی پکڑے گئے، مقدمات درج کرا دیئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن