واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حکمراں جماعت کی امیدوار کملا ہیرس کی جانب سے سخت مقابلہ درپیش ہے اور وہ اپنے مزاج کے برعکس ٹیکسوں میں چھوٹ کا اعلان کر رہے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سابق صدر اور موجودہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اوور ٹائم پر عائد ٹیکس کو ختم کرنے سے ملازمین کو سخت محنت کی ترغیب ملے گی اور ملازمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ایریزونا میں ایک ریلی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس اقدام سے ہفتے میں 40 گھنٹے سے زیادہ وقت کام کرنے والے پولیس افسران، نرسیں اور فیکٹری ورکرز جو اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، کو فائدہ پہنچے گا۔
صدر بنا تو اوورٹائم پر عائد ٹیکس ختم کر دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
Sep 14, 2024