پیپلز پارٹی کی سپورٹ ختم ہوئی تو شہباز شریف مشکل میں ہوں گے، منظور وسان

Sep 14, 2024

کراچی(نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ جس دن پیپلز پارٹی کی سپورٹ ختم ہوئی تو شہباز شریف مصیبت میں ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں سینئر رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں قائم رہیں گی تاہم وفاقی حکومت کے لیے 2 سے 3 ماہ اہم ہیں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ پیپلز پارٹی حکومت میں نہیں ہے مگر شہباز حکومت کو سپورٹ کر رہی ہے۔ منظور وسان نے کہا کہ جس دن پیپلز پارٹی کی سپورٹ ختم ہوئی شہباز شریف مصیبت میں ہوں گے۔ عمران خان کا مستقبل نظر نہیں آتا۔ یہودی لابی اور بین الاقوامی قوتیں چاہتی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں۔ جب عوام چاہے گی ملک کی معاشی صورتحال سنبھل جائے گی۔

مزیدخبریں