لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے ٹرانسپورٹ اور اریگیشن سیکٹرز کی 2 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 4 ارب 48کروڑ 75لاکھ 43ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں پنجاب کے مختلف شہروں میں ماحول دوست بسوں کی شمولیت (ترمیمی) کیلئے 3 ارب 53کروڑ 40 لاکھ روپے اور شجاع آباد کینال سسٹم کی اپ گریڈیشن و بحالی کیلئے 95کروڑ 35لاکھ 43 ہزار روپے شامل ہیں۔
پنجاب میں ماحول دوست بسوں سمیت 2 منصوبوں کیلئے 4 ارب روپے منظور
Sep 14, 2024