خیر پور (نوائے وقت رپورٹ) خیرپور میں زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی گھر کے 13 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات سامنے ا?ئے ہیں۔ جاں بحق 13 افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نشہ آور اشیا اور زہر دینے کا انکشاف ہوا ہے، نشہ آور اشیا اور زہریلی دوائی کی رپورٹ مثبت ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے بتایا کہ جاں بحق افراد کے معدے، ناک اور جسم کے دیگر اعضا کے نمونے لیے گئے تھے، 13 افراد کو زہر دے کر مارنے کی میڈیکل رپورٹ پر تفصیلی غور کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو سامنے رکھ کرقانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ انکوائری کیدوران کوئی شخص ذمہ دار نکلا تو وہ قانون کی پکڑ میں آئیگا، 20 روز قبل نواحی گاؤں ہیبت بروہی میں 13 افراد کی موت واقع ہوئی تھی۔