چنیوٹ (نمائندہ نوائے وقت )پولیس خدمت مرکز میں ٹرانسجینڈوی ایس او فوکل پرسن کوہٹانے کے خلاف خواجہ سرائوں نے ختم نبوت چوک پر روڈ بلاک کر احتجاج کیا ۔ روڈ بلاک سے گزرنے والے کالج کے طالب علم پر خواجہ سرائوں نے سوٹے ڈنڈوں سے بد ترین تشدد کیا ۔ زخمی طالبعلم کو دیکھ کر اسلامیہ کالج کے درجنوں طالبعلموں اور خواجہ سرائوں کا تصادم ہوا اور چوک میدان جنگ بن گیا۔ ایس ایچ او سٹی ملک اسد عباس نے بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر جا کر لڑائی ختم کرائی چنیوٹ کے شہریوں کا کہنا ہے حکومت کی طرف سے خواجہ سرائوں کو جب سے سہولیات ملی ہیں شہر کے مختلف علاقوں میں فحاشی کے اڈے اور بد معاشی شروع کر دی ہے ۔
چنیوٹ : خواجہ سرائوں کا طالب علم پر بد ترین تشدد ‘ چوک میدان جنگ بن گیا
Sep 14, 2024