سری نگر (کے پی آئی) بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کے اہلکاروں نے نوجوا ن کو ضلع کے علاقے پاٹھا بائی پاس پر قائم ایک مشترکہ چیک پوسٹ سے گرفتار کیا۔ جبکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں مودی انتظامیہ نے ضلع جموں میں دو کشمیری مسلمانو ں کی جائیدادیں ضبط کر لیں۔ ضلع کے علاقے لوئر رگورہ میں جاوید احمد اور ان کے بیٹے عبدالمجید کے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے دو رہائشی مکان ضبط کر لیے گئے۔دوسری جانب نئی دہلی کے تہاڑ جیل میں قید عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور رکن بھارتی پارلیمان برائے انجینئر رشید 5سال سے زائد عرصہ کے بعد عبوری ضمانت پر رہا ہوگئے ہیں رہائی کے بعد وہ مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے ہیں۔۔ نئی دہلی میں جیل سے باہر آتے ہی انہوں نے کہا کہ وہ آخری سانس تک جموں کشمیر میں وزیر اعظم نریندر مودی کے نظریہ کیخلاف لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے لوگوں کو مایوس نہیں ہونے دوں گاجبکہ عہد کرتا ہوں کہ میں وزیر اعظم مودی کے نئے کشمیر کے بیانیے کا مقابلہ کروں گا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنما اور جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی چیرپرسن محترمہ فریدہ بہن جی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیوگیترس پر زوردیا ہے کہ وہ ایک متنازعہ علاقہ جموں وکشمیر میں بھارت کی جانب سے رچائے جانے والے انتخابی ڈھونگ کا نوٹس لیکر کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے لئے یواین کی قراردادوںپر فوری عملدرآمد کرائیں۔
مقبوضہ کشمیر: تلاشی کارروائیاں جاری، ایک اور نوجوان گرفتار، 2 مسلمانوں کی جائیدادیں ضبط
Sep 14, 2024