ارشد ندیم نے پاکستان کا نام روشن کیا، گورنر پنجاب، 15 کروڑ کا چیک دیا

Sep 14, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہائوس لاہور میں تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی طرف سے قومی ہیرو اولمپیئن چیمپئن ارشد ندیم کو 15کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ ارشد ندیم نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ گورنر پنجاب نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اور زیادہ محنت کریں گے اور پیرس اولمپک کے بعد عالمی ریکارڈ بھی بنائیں گے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری واحد شخصیت ہیں جو ملک کو درپیش مسائل پر سب کو جوڑ سکتے ہیں۔ دریں اثنا، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی موجودگی میں گورنر ہائوس کے ملازمین کے لیے قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ پروگرام کے لیے12 خوش نصیب ملازمین کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ سابق نگران صوبائی وزیر گوہر اعجاز نے گورنر ہائوس میں قائم سکول کے بچوں کے لیے کھانا اور اٹک کی پسماندہ تحصیل میں ڈائلسز سینٹر قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

مزیدخبریں