اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے سپارکو پاکستان کے "سپیس پروگرام" کا جائزہ لیا ، وفاقی وزیر نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کی معیشت ٹیکنالوجی پر منحصر ہے، ملکی ترقی کے لیے پالیسی کا تسلسل جاری رکھنا ضروری ہے،خلائی ترقی ملکی استحکام کے لئے ضروری ہے، 2018 میں ایم ایم 1 معاہدے پر دستخط کئے، یہ منصوبہ پاکستان میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، مستحکم معیشت کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے، ملک میں معاشی استحکام اولین ترجیح ہے، خلائی ٹیکنالوجی کا ملکی ترقی میں کلیدی کردار ہے، ٹیکنالوجی میں جدت لانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے, خلائی ٹیکنالوجی تمام شعبہ ہائے زندگی کے ساتھ وابستہ ہے، خلائی ٹیکنالوجی سے منصوبوں کی لاگت کو کم کرنے اور بروقت مکمل کرنے میں مدد ملی، پاکستان وہ اہداف حاصل نہیں کرسکا جو دیگر ممالک نے اپنی پالیسیوں کے تسلسل کی وجہ سے حاصل کیے، جیو اسپیشیل ٹیکنالوجی نے قدرتی آفات سے نمٹنے میں مدد کی، خلائی ٹیکنالوجی کا موسمیاتی تبدیلی، وسائل کی نگرانی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ جیسے شعبوں کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں اہم کردار ہے۔