لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈیوٹی پرتعینات ٹریفک وارڈنز کو25 چالان روزانہ کرنے کا ٹارگٹ مل گیا، 25 سے کم چالان کرنیوالے آفیسر کی رپورٹ سرکل آفیسر کو بھجوائی جائیگی۔ ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق چالان زیادہ کرنے کی ہدایت سرکل افسراور چالاننگ آفیسرز کو بھجوا دی گئی۔