کراچی(نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بینک پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کیلئے بینکوں کو 11 ہزار 772 ارب روپے فراہم کردیے۔ مرکزی بینک کے مطابق روایتی بینکوں کو 7 دن کیلئے 2 ہزار 643 ارب روپے کی فنڈنگ 17.56 فیصد شرحِ سود پر کی گئی۔ روایتی بینکوں کو 28 دن کیلئے 9003 ارب روپے کی فنڈنگ 17.56 فیصد شرحِ سود پر جبکہ اسلامی بینکوں کو 7 دن کیلئے 125 ارب روپے کی فنڈنگ 17.59فیصد شرحِ منافع پر کی گئی۔
سٹیٹ بنک نے بنکوں کو 11 ہزار 772 ارب فراہم کردیئے
Sep 14, 2024