لاہور (خبرنگار) انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ شادمان جلائو گھیرائو کیس میں یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی، اعجاز چودھری ودیگر کی ضمانتوں پر سماعت 20ستمبر تک ملتوی کر دی۔ ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر سماعت کی۔ عسکری ٹاور حملہ، جلائوگھیرائو مقدمے میں عمر ایوب، اعظم سواتی، اسد عمر ،مسرت جمشید چیمہ ودیگر کی عبوری ضمانتوں میں 8 اکتوبر تک توسیع کی گئی۔
عمر ایوب، اعظم سواتی، شاہ محمود سمیت متعدد رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع
Sep 14, 2024