راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ملکی ایئرپورٹس پر منکی پاکس کی روک تھام کیلئے اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے ،جناح انٹرنیشنل پر بی ایچ ایس سٹاف کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا، جناح انٹرنیشنل پر اب ایک کے بجائے دو ڈاکٹر ہمہ وقت ڈیوٹی پر موجود ہونگے، طبی معاونین کی تعداد پانچ سے بڑھا کر اٹھ سے دس کردی گئی ہے۔