لاہور(نوائے وقت رپورٹ)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 28 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دیدی۔ پروموشن بورڈ کا اجلاس ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا جس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور دیگر متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی،قواعد و ضوابط اور میرٹ پر پورا اترنے والے28 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انسپکٹرز کی ڈی ایس پیز رینک پر ترقی کے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دئیے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ اگلے مرحلے میں انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور دیگر عہدوں پر ترقیاں دی جائیں گی،آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے افسران کو مبارکباد دی اورپاکستانیوں کی بے لوث خدمت اور پاکستان کی بے خوف حفاظت کرنے کی ہدایت کی۔ انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں انسپکٹر سجاد اکبر، محمد شاہد جاوید، محمد اختر، عابد جاوید، شاہد محمود، ساجد محمود، امیر عباس، فخر الزمان خان، محمد انصر جاوید، محمد عمران بیگ، افضال حسین، محمد ریاض، عمرفاروق، محمد تاثیر ریاض، محمد اویس، محمد نیاز خان، سید علی جعفر رضا، مبشر علی انور، عبدالقادر، علی احمد، محمد نوید جاوید،محمد اکمل عمر، محمد حسنین حیدر، امتیاز احمد، طارق محمود، عبدالکریم، کبیر احمد اور ندیم عباس خان شامل ہیں۔