نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت)شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے سے منع کرنے پر فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا۔ پولیس نے والد کی مدعیت میں 6 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ اکرام سٹریٹ کے رہائشی ابوبکر مغل کے گھر سامنے احسن اور اسامہ شراب پی کر غل غپاڑہ کر رہے تھے منع کیا گیاتو بات لڑائی جھگڑے تک جا پہنچی کہ گزشتہ روز ابوبکرروٹیاں لینے تندورپر گیا وہاں احسن اور اسامہ نے 4 ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کردی جس سے ابوبکرشدید زخمی ہوگیا ۔