شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر ماجد منظور کاہلوں نے کہا ہے کہ چارٹر آف پارلیمنٹ سے پہلے بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی رہنماوں کو آزاد کیا جائے پارلیمنٹ پر شب خون مارنے والوں نے آئین و قانون کی دھجیاں اڑ ا کر رکھ دی احتجاج جلسہ جلوس ہر سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے حکمران پی ٹی آئی کے جلسے سے اتنے خوفزدہ ہوئے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ سے گرفتار کیا حکمرانوں کی بدحواسیوں سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت آخری دنوں کی مہمان ہے ۔
احتجاج جلسے جلوس ہر سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے: ماجد منطور کاہلوں
Sep 14, 2024