موڑکھنڈا(نامہ نگار) جشن عید میلادالنبی ؐ عقیدت واحترام سے منانے کے لیے موڑکھنڈا اور اس کے گردونواح میں تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ گھروں‘ دوکانوں گلیوں کو آرئشی لائٹوں‘ رنگ برنگی جھنڈیوں اور جھنڈوں سے سجانے کا سلسلہ جاری ہے۔محافل میلادکا انعقاد اور لنگر کی تقسیم کا سلسلہ بھی عروج تک پہنچ چکا ہے۔مرکزی جلوس 12ربیع الاول کی صبح جامعہ اویسہ نوریہ چوک موڑکھنڈاسے شروع ہو کر ہیڈ بلوکی روڈ سے اور خاکشاہ سے ہوتا ہوا غلہ منڈی موڑکھنڈا میں اختتام پزیر ہو گا۔جبکہ دعوت اسلامی موڑکھنڈا کے زیر اہتمام 11ربیع الاول کی شام مشعل بردار جلوس نکالا جاے گا۔