قصور (نمائندہ نوائے وقت)قصور چیمبر کے وفد نے ڈی سی آفس قصور کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد ضلعی انتظامیہ اور چیمبر کے درمیان رابطہ قائم کرنا، تاجروں کو درپیش مسائل، واپڈا مسائل، قصور لیدر سٹی کا قیام اور دیگر ضلعی اداروں کیساتھ رابطہ کمیٹیوں کا قیام تھا۔ اس موقع پر ڈی سی قصور کیپٹن ریٹائیرڈ اورنگزیب حیدر خاں نے وفد سے خطاب کرتے مسائل کے حل اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں اہم ترین امور جن میں قصور لیدر سٹی کا قیام، انڈسٹریل زونز کا قیام، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں درپیش مسائل اور بنیادی سہولیات کا فقدان، واپڈا کی طرف سے درپیش مسائل، لیبر کے لئے سکِل ڈیولپمنٹ پروگرام اور مختلف کاروباری شعبوں کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری جعفر گجر کے اقدامات کی بھی تعریف کی قصور چیمبر کے وفد کی سربراہی صدر کاشف کھوکھر نے کی ۔وفد میں سینئر نائب صدر حاجی محمد اکرم ذکی، سیکرٹری جنرل سجاد علی، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران حاجی مقصود احمد و دیگر شامل تھے۔
کاشف کھوکھر کی سربراہی میں قصور چیمبر کے وفد کا ڈی سی آفس کا دورہ
Sep 14, 2024